by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی فورسز کا ردعمل، افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار: ڈی سی جنوبی وزیرستان

فائل فوٹو

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ردعمل میں متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جنوبی وزیرستان نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈی سی وزیرستان نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ہونے والی فائرنگ پر فوری اور موثر جوابی کارروائی کی۔

ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان نے کہا کہ پاکستانی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔



PNP

Comments are closed.