by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرول 3 روپے 40 پیسے سستا کردیا گیا

فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3 نومبر کےلیے مقرر کی گئی ہیں جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



PNP

Comments are closed.