by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سرگودھا،سگے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

سرگودھا(پی این پی)سگے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ کلورکوٹ کے گاں ہیتو میں پستول رکھنے سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں کے درمیان جھگڑا کے دوران تلخ کلامی ہوئی تو چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی کو شدید زخمی کر دیا

جس کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

PNP

Comments are closed.