کراچی (پی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق گھریلو صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔ ناشتے کے لیے صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، دوپہر کے کھانے کے لیے 12 بجے سے 2 بج کر 30 منٹ تک گیس دستیاب ہوگی، رات کے کھانے کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں حکومتی ہدایات کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی۔ایس ایس جی سی سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم کی ذمہ دار ہے، گیس نیٹ ورک تقریباً 55 ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہے، کمپنی 32 لاکھ صارفین کو گیس فراہم کرتی ہے، جن میں 4 ہزار 500 صنعتی صارفین بھی شامل ہیں۔
PNP
Comments are closed.