11 سالہ بچے کے قتل و بدفعلی کا ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا
پولیس نے قصور کے موضع حسین خانوالا میں 11سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار کو کرلیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق 2 نومبر کو فیضان کی لاش ملی تھی، جسے قتل کیا گیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق گاؤں کے رہائشی مبشر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اُس نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ وہ چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تو بچے نے اُسے دیکھ لیا تھا۔
ملزم نے اعترافی بیان میں بھی کہا کہ بچے کا رسی سے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش فصل میں پھینک دی، بچے سے قتل کے بعد بدفعلی بھی کی۔
PNP
Comments are closed.