by Rao Imran Suleman
Rao Nama

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی: صدر آصف زرداری

فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی۔

یومِ اقبال کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام نے برصغیر کے مسلمانوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا اور ان کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی، باعزت زندگی کے حصول کی جدوجہد کا پیغام ہے، علامہ اقبال کی شاعری نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور ان کی شاعری نے غریبوں کو حقوق اور مقام کا احساس دلایا۔

صدر آصف زرداری نے کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے محنت کرنے والوں کی عزت و وقار کو اہمیت دی اور عام لوگوں کو انسانیت کے روشن مستقبل کا مرکز قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری میں ایشیا کے بیدار ہونے کا ایک طاقتور پیغام بھی موجود تھا، اقبال نے ہی ایشیا کےعوام پر زور دیا کہ محکومی سے نکلیں اور اپنے مستقبل کی تعمیر خود کریں۔

صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ عام لوگوں کو بااختیار بنانے کی جدوجہد ہماری سیاسی تاریخ کا مسلسل حصہ رہی ہے۔



PNP

Comments are closed.