by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لیونل میسی نے تاریخ رقم کردی، مسلسل 2 سال ایم ایل ایس کے ٹاپ اسکورر بن گئے

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور انٹر میامی کے کپتان لیونل میسی نے مسلسل 2 سیزن میں گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، میسی میجر لیگ سوکر کی تاریخ میں یہ اعزاز مسلسل 2 مرتبہ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میسی نے 2026ء کے سیزن میں 31 میچز کھیل کر 26 گول کیے اور 17 گول کرنے میں معاونت فراہم کی، اس طرح وہ مجموعی طور پر 43 گولز میں براہ راست شریک رہے اور لیگ کے سرفہرست کھلاڑی قرار پائے۔

دوسری پوزیشن پر ایف سی ڈیلاس کے پیٹر موسا 22 گولز کے ساتھ رہے۔

میسی نے 2025ء کے سیزن میں بھی 29 گول کر کے گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، وہ اب لیگ کی تاریخ کے صرف 6 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز ایک سے زائد بار حاصل کیا ہے۔ 

اس فہرست میں کرس وونڈولووسکی اور بریڈلی رائٹ فلپس بھی شامل ہیں۔

میسی کے 26 گولز میں سے صرف 1 پنالٹی کک پر تھا جبکہ ان کی فی میچ گول کرنے کی اوسط 0.87 رہی۔



PNP

Comments are closed.