by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبوں سے متعلق ریفرنڈم کی آئین میں گنجائش ہے: کھئیل داس کوہستانی

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی : فائل فوٹو 

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ صوبوں سے متعلق ریفرنڈم کی آئین میں گنجائش ہے۔

مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،  ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک پہنچنے چاہیئیں، گورننس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تاحال سامنے نہیں آیا، تھر میں خشک سالی پر وزیراعظم سے امداد اور فنڈز کی درخواست کی، پینے کے پانی کی قلت تھر کا بڑا مسئلہ ہے۔



PNP

Comments are closed.