by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق

—فائل فوٹو

راولپنڈی کے مری روڈ پر ٹریفک حادثے میں بچ جانے والا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بزرگ شہری کو مری روڈ مریڑ چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد شہریوں نے بزرگ شخص کو اٹھا کر سڑک کنارے بٹھا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اچانک پل کے کنارے سے نالہ لئی میں جا گرا، ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے نالہ لئی میں گرنے والا شہری دم توڑ گیا۔



PNP

Comments are closed.