کراچی ( پی این پی ) چیئرمین متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی کے تناسب سے صوبوں کا قیام ملکی ترقی و استحکام کے لیےضروری ہے۔جاگیردارانہ نظام اور چند خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری نے ملکی ترقی کا راستہ روکا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ کراچی وفاق کو 66 فیصد اور سندھ کو 97 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے، اس شہر کو بنیادی سہولتوں اور جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔جاگیردارانہ نظام اور چند خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری نے ملک کی ترقی کا راستہ روکا ہے۔مردم شماری میں کراچی کی اصل آبادی کو کم ظاہر کرنا شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے، آبادی کےحساب سے اختیارات و وسائل شہری سندھ کا حق ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے عوام متحد ہو کر عملی جدوجہد کریں۔ عوام شارعِ فیصل پر حقیقی ریفرنڈم کے ذریعے اپنی حمایت کا اظہار کریں۔
PNP
Comments are closed.