پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہو گا۔
سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج شام ساڑھے 4 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔
پاکستانی ٹیم 1 ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائے گی، اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 1 ہزار ون ڈے میچز مکمل کر چکی ہیں۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ آسٹریلیا کی قیادت جوش انگلس کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
PNP
Comments are closed.