by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبوں سے متعلق ریفرنڈم پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں سے متعلق ریفرنڈم پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ اس وقت کیا کسی ایوان نے ریفرنڈم مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق ریفرنڈم پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، تینوں جماعتوں نے مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی مگر نہیں پہنچیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر عوام خود ایک بات کہہ دیں تو پھر ان کے نمائندے اس کے خلاف کیسے بات کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت میں کسی چیز پر اختلاف ہو تو اپنی بات کہتا ہوں اور قیادت میری بات سنتی ہے، میرے حلقے میں ٹکٹ یا امیدوار کی نامزدگی کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔



PNP

Comments are closed.