امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔ سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارہ۔ انہوں نے سفارت خانے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے تفصیلی ملاقات کی۔ بعد ازاں مختلف شعبوں کے سربراہان نے سفیر پاکستان کو اپنے دائرہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے امریکہ میں واقع پاکستان کے چاروں قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی زوم کے ذریعے ملاقات کی اور مختلف امور پر بریفنگ حاصل کی۔
افسران سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ خصوصاً معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور عوامی روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا بیش قیمت اثاثہ ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے بلکہ یہ پاک امریکہ تعلقات کی سب سے مضبوط کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت اور ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ نتائج پر مبنی سفارتکاری کے لئے تمام تر توانائیاں برؤے کار لائی جائیں۔
گذشتہ روز واشنگٹن پہنچنے پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایمبیسی کے افسران نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔