امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر دونوں ممالک تہران کی مدد کر بھی رہے ہیں تو یہ تعاون محدود سطح پر ہوگا، کیونکہ ایسا کرنے سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں تو یہ بہت کم سطح پر ہے، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ دونوں ممالک اس معاملے میں شامل ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے پاس اس معاملے میں بہت کچھ داؤ پر لگانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا کوئی تعاون ہو رہا ہے تو امریکا کو اس کا علم ہو جائے گا، اور وہ بھی بہت جلد۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات ان کے سابقہ دعوؤں کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ چین ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی انہیں بتایا تھا کہ روس ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔
PNP
Comments are closed.