کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں میں رسولی کی نشاندہی کے بعد انہیں سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ ویٹی کن کے مطابق طبی معائنے کے دوران رسولی کا پتا چلا تھا، جسے ابتدائی مرحلے میں شناخت کرلیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 71 سالہ پوپ لیو منگل کی صبح کے آخری حصے میں اسپتال منتقل ہوں گے، جہاں ان کے پھیپھڑوں میں موجود رسولی نکالنے کے لیے سرجری کی جائے گی۔ تاہم، ویٹی کن کی جانب سے آپریشن کے مقررہ وقت اور صحت یابی کے دورانیے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پوپ لیو نے اتوار کو بتایا تھا کہ پھیپھڑوں میں موجود رسولی محدود حصے تک ہے۔ طبی معائنے میں اس کی بروقت تشخیص ہوئی، تاہم اس کی نوعیت اور علاج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اسپتال میں داخلے سے قبل پوپ لیو نے پیر کی صبح اپنے معمول کے مطابق سات ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ارجنٹینا، نکاراگوا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے بشپ بھی شامل تھے۔
روم میں ایک فلاحی ادارے کے ارکان سے ملاقات کے دوران پوپ لیو نے گفتگو کی اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔
ویٹی کن نے پوپ لیو کی تمام عوامی تقریبات 20 اکتوبر تک منسوخ کردی ہیں۔ ان کی سرجری کے نتائج اور صحت یابی سے متعلق مزید معلومات کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
PNP
Comments are closed.