چین کا خلائی جہاز شینزو 19 کا عملہ 29 اپریل کو زمین پر واپس آئے گا

چین کا خلائی جہاز شینزو 19 کا عملہ 29 اپریل کو زمین پر واپس آئے گا

بیجنگ: چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 27 اپریل کو شینزو 19 اور شینزو 20 خلابازوں کے عملے کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ دونوں خلائی جہازوں کے عملے نے چینی خلائی اسٹیشن کی چابیاں ایک دوسرے کو سونپ دیں۔تاحال شینزو-19 کے خلاباز عملے نے تمام طے شدہ فرائض مکمل کر لیے ہیں اور وہ 29 اپریل کو شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کے ذریعے ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر واپس آئے گا۔ مدار میں اپنے تقریباً 180 دنوں کے قیام کے دوران ، شینزو19 کے عملے نے کیبن سے باہر 3 سرگرمیاں اور 6 پے لوڈ انٹری اور ایگزٹ مشن انجام دیئے ، جس نے خلابازوں کے لئے کیبن سے باہر ایک سرگرمی کے دورانیے میں 9 گھنٹے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment