اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ یادگاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔
فو چھونگ نے کہا کہ 80 سال پہلے، عالمی فسطائیت مخالف جنگ نے ایک عظیم فتح حاصل کی، اور سان فرانسسکو آئینی کنونشن نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کو اپنایا، جس نے کثیرالجہتی کی بنیاد رکھی، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو قائم کیا، اور انسانی معاشرے کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی۔ آج، 80 سال بعد، ہم یہاں پر چارٹر کے جذبے کو دہرا رہے ہیں تاکہ تاریخ سے سبق لے کر مستقبل کی تعمیر کریں اور چارٹر کے وسیع و عریض منصوبے کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں۔
فو چھونگ نے کہا کہ ہمیں دوسری عالمی جنگ کی فتح کے ثمرات کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے، تاریخ کو مسخ کرنے والی کسی بھی غلط بات اور عمل کی مخالفت کرنی ہو گی، اقوام متحدہ کے مرکز پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے قائم رکھنا ہوگا، بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم کا تحفظ کرنا ہو گا اور اصولوں کی بنیاد پر کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت جاری رکھنی ہو گی۔
فو چھونگ نے کہا کہ چین چارٹر پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے۔ چارٹر کے سنجیدہ عہد کو پورا کرنے کے لیے چین عملی اقدامات کرتا رہے گا اور دنیا میں امن اور ترقی کو برقرار رکھنے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔
Trending
- سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے: شرجیل میمن
- ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا: تمیم اقبال
- ایلسی ہیوٹ کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں کے درمیان پیٹ ڈیوڈسن نے دل دہلا دینے والا اعتراف کیا۔
- آن لائن فراڈ کیس ،وفاقی آئینی عدالت کا نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم
- مشہور آسٹریلین ٹینس لیجنڈ 91 سال کی عمر میں چل بسے
- کائلی جینر نے تیموتھی چالمیٹ کے ساتھ 2026 میٹ گالا میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟
- پنجاب حکومت کا جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ
- ارشدیپ سنگھ و ثمرین کور کے تعلق کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
- پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
- ڈھاکا ٹیسٹ کا آخری روز، بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔