بیجنگ:چین کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین میں اصراف کی مارکیٹ کا حجم دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، اور رواں سال صارفین کی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔” 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی “کے بعد سے ، چین کی صارفی مارکیٹ میں “توسیع” جاری ہے۔ صارفین کی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 2020 میں 39.1 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 2024 میں 48.3 ٹریلین یوآن تک ہوگئی ،جوکہ اوسط سالانہ 5.5 فیصد کا اضافہ ہے۔
چین کی مارکیٹ کتنی بڑی ہے؟ امریکا کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو چین میں صارفین کی اشیاء کی فروخت امریکہ کے تقریباً 80فیصد کے برابر ہے۔ لیکن حقیقی قوت خرید کے نقطہ نظر سے عالمی بینک کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار اور الگورتھم کے مطابق چین کی مارکیٹ کا پیمانہ پچھلے سال پہلے ہی امریکہ سے 1 اعشاریہ6 گنا زیادہ تھا۔ یہی نہیں، چین کی آن لائن ریٹیل مارکیٹ مسلسل 12 سالوں سے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ رہی ہے اور گاڑیوں کی فروخت مسلسل 16 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں فروخت ہونے والی ہر 10 میں سے 5 گاڑیاں نیو انرجی گاڑیاں تھیں۔ اشیاء کی کھپت کی ترقی سے مزید تیز شعبہ خدمات کی کھپت ہے۔ 2020 سے 2024 تک ، چین میں رہائشیوں کی خدمت کی کھپت کے اخراجات میں ہر سال اوسطاً 9.6فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب عام لوگوں کی جانب سے خرچ کیے جانے والے ہر 10 یوآن میں سے 4.6 یوآن سروس کی کھپت پر خرچ ہوتا ہے ، اور چینی معیشت کے لئے کھپت کے مرکزی انجن کا کردار عیاں ہوتا جا رہا ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔