بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایکواڈور کے صدر نوبوآ سے ملاقات کی، جو چین میں منعقدہ سمر دیووس فورم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چین ایکواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے اور حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ایکواڈور کو باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی اچھے دوست اور مشترکہ ترقی کے شراکت دار بننا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق حمایت کو یقینی بناتے ہوئے مختلف شعبوں اور سطحوں پر تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، اور حکمرانی کے تجربات کا تبادلہ بڑھانا چاہیے۔ کلیدی تعاون کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے، تعلیم، ثقافت، میڈیا اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔ چین-لاطینی امریکہ فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کیا جائے، اور چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے۔ ایکواڈور کے صدر نوبوآ نے کہا کہ ایکواڈور چین کے ساتھ تعلقات کو وسیع ترکرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ملاقات کے بعد، دونوں ممالک کے صدور مشترکہ طور پر "عوامی جمہوریہ چین اور دی ریپبلک آف ایکواڈور کی حکومتوں کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کے منصوبے” پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
Trending
- سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے: شرجیل میمن
- ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا: تمیم اقبال
- ایلسی ہیوٹ کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں کے درمیان پیٹ ڈیوڈسن نے دل دہلا دینے والا اعتراف کیا۔
- آن لائن فراڈ کیس ،وفاقی آئینی عدالت کا نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم
- مشہور آسٹریلین ٹینس لیجنڈ 91 سال کی عمر میں چل بسے
- کائلی جینر نے تیموتھی چالمیٹ کے ساتھ 2026 میٹ گالا میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟
- پنجاب حکومت کا جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ
- ارشدیپ سنگھ و ثمرین کور کے تعلق کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
- پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
- ڈھاکا ٹیسٹ کا آخری روز، بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف