بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے سمردیووس فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سینیگال کے وزیر اعظم سونکو سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین افریقہ دوستی اور گلوبل ساؤتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سینیگال کو آزادانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، بین الجماعتی تبادلوں کو بڑھاتے ہوئے طرز حکمرانی کےاصولوں کو باہمی طور پر سیکھنا چاہئے اور سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرنا چاہیے۔ چین سینیگال کے ساتھ مل کر چین افریقہ “دس شراکت داری اقدامات” پرعمل کے لیے تیار ہے۔2026 چین-افریقہ ثقافتی تبادلوں کے سال کے موقع پر ثقافت، تعلیم، سیاحت، کھیلوں اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بناناضروری ہے۔ فریقین کو اقوام متحدہ کی مرکزیت پر بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے دفاع کرنے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور پر برقرار رکھنے اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سونکو نے کہا کہ چین سینیگال کا قابل اعتماد شراکت دار ہے ، سینیگال ون چائنا کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ