ٹوکیو:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی ترجمان وانگ لن جئے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین کے افتتاح کے بعد سے یہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں مقبول ترین پویلینز میں سے ایک رہا ہے، جس میں روزانہ اوسطا تقریباً 10 ہزار افراد اس کا دورہ کرتے ہیں، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 13 ہزار تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6 لاکھ سے زائد افراد نے اس چائنا پویلین کا وزٹ کیا ہے۔ ترجمان وانگ لن جئَے نے کہا کہ یہ نہ صرف چائنا پویلین کی دلچسپی اور دلکشی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ چین کی بہترین روایتی ثقافت کے سپر انٹرنیشنل اثر و رسوخ اور نئے دور میں معاشی اور سماجی ترقی میں چین کی تاریخی کامیابیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔11 جولائی کو چین کا قومی پویلین ڈے بھی منایا جائے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا