بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے سمردیووس فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سینیگال کے وزیر اعظم سونکو سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین افریقہ دوستی اور گلوبل ساؤتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سینیگال کو آزادانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، بین الجماعتی تبادلوں کو بڑھاتے ہوئے طرز حکمرانی کےاصولوں کو باہمی طور پر سیکھنا چاہئے اور سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرنا چاہیے۔ چین سینیگال کے ساتھ مل کر چین افریقہ "دس شراکت داری اقدامات” پرعمل کے لیے تیار ہے۔2026 چین-افریقہ ثقافتی تبادلوں کے سال کے موقع پر ثقافت، تعلیم، سیاحت، کھیلوں اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بناناضروری ہے۔ فریقین کو اقوام متحدہ کی مرکزیت پر بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے دفاع کرنے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور پر برقرار رکھنے اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سونکو نے کہا کہ چین سینیگال کا قابل اعتماد شراکت دار ہے ، سینیگال ون چائنا کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
Trending
- سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے: شرجیل میمن
- ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا: تمیم اقبال
- ایلسی ہیوٹ کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں کے درمیان پیٹ ڈیوڈسن نے دل دہلا دینے والا اعتراف کیا۔
- آن لائن فراڈ کیس ،وفاقی آئینی عدالت کا نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم
- مشہور آسٹریلین ٹینس لیجنڈ 91 سال کی عمر میں چل بسے
- کائلی جینر نے تیموتھی چالمیٹ کے ساتھ 2026 میٹ گالا میں شرکت سے کیوں انکار کیا؟
- پنجاب حکومت کا جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ
- ارشدیپ سنگھ و ثمرین کور کے تعلق کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
- پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
- ڈھاکا ٹیسٹ کا آخری روز، بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف