بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندے برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی کاجا کراس، جرمن وزیر خارجہ والڈیوور اور فرانسیسی وزیر خارجہ بارو کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 30 جون سے 6 جولائی تک یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور چین یورپی یونین ہائی لیول اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ جرمنی کا دورہ بھی کریں گے اور سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور میں شریک ہونگے ۔ اسکے علاوہ وانگ ای فرانس کا دورہ کریں گے اور چین – فرانس وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اور بات چیت کے عمل میں شریک ہونگے۔ وانگ ای چین-فرانس اعلی سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ برسلز میں اپنے قیام کے دوران وانگ ای بیلجیئم کے وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں اس بارے میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای چین-یورپی یونین تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر یورپی یونین کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کریں گے، باہمی تفہیم اور اعتماد میں اضافہ کریں گے، شراکت داروں کی پوزیشن کو مستحکم کریں گے، تعاون پر اتفاق رائے پیدا کریں گے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، اور چین-یورپی یونین کے رہنماؤں کے تبادلوں کے اگلے مرحلے کے لئے تیاری کریں گے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔