اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فیزٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن چائنا کے مارکیٹ ریگولیٹرکے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرےگا، چین نے سی پیک اور مختلف کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اہم سرمایہ کاری کی، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بعد اس سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور آسان بنانے کیلئے مسابقتی کمیشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہو گا، ایم او یو کو گزشتہ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری مل چکی ہے، ایم او یو کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔