لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ، میزبان و اداکارہ وینا ملک اپنی ہونے والی شادی کی وجہ سے لائم لائٹ کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے اپنے نئے شوہر سے متعلق خوبیوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان کے ہونے والے لائف پارٹنر کیسی شخصیت کے مالک ہیں۔وینا ملک نے حال ہی میں کہا کہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، لیکن اپنی غلطی کو میں دوبارہ دہرانا نہیں چاہتی۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔وینا ملک نے انکشاف کیا کہ ان کے نئے پارٹنر کا تعلق بھی ان کی طرح ہی اسلام آباد سے ہے، ان کے درمیان چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو ایک خوبصورت انسان کے طور پر پایا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے انہیں ہاں کہنے پر مجبور کیا۔واضح رہے وینا ملک کی 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی ہوئی تھی، 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لینے والی وینا ملک کے ان سے دو بچے بھی ہیں۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔