روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سلامتی کے لیے خطرے کی حد کا جائزہ لیتے ہوئے بشمول حقیقی جنگی حالات نئے میزائلوں کا تجربہ جاری رکھے گا۔ پیوٹن نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل “اوریشنک “کی تیاری میں حاصل کامیابیوں کو “قابل فخر اور قابل ستائش” قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے مکمل میزائل نظام کی تحقیق بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ” اوریشنک “میزائل کے علاوہ مستقبل میں کئی اور میزائلوں کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ روسی مسلح افواج نے 21 نومبر کو یوکرین میں میزائل بنانے والے صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا جس میں روسی فوج نے “اوریشنک ” نامی ایک نئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس میں جوہری وار ہیڈ نہیں تھا۔
بائیس نومبر کو سلواکیہ کے وزیر اعظم فیزو نے سربیا کے میڈیا کے کو ایک انٹرویو میں اس صورتحال کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو روسی سرزمین پر حملہ کرنے کے لئے امریکی ساختہ میزائل کے استعمال کی اجازت نے روس اور یوکرین کے درمیان صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔
فیزو نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس اقدام کا مطلب بائیڈن انتظامیہ کا روس اور یوکرین کے درمیان صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانا ہو تاکہ نئی انتظامیہ کو تنازع کے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے سے روکا جا سکے۔ا ن کا کہنا تھا علاقائی کشیدگی میں اضافے کا اثر برطانیہ ، امریکہ سمیت دیگر ممالک بلکہ عالمی صورتحال پر بھی پڑے گا۔ انہوں نے امریکی اقدامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ۔
Trending
- جی ٹی اے 6 کا میوزک البم سامنے آگیا، کون سے مشہور گلوکار شامل ہیں؟
- بلاول بھٹو بتائیں کہ سندھ وطنیت کے معاملے پر بھی خون خرابہ ہو گا؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی
- Did The Simpsons predict a global blackout on November 17 The truth behind the viral claim
- کراچی؛ گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری
- سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
- رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کے لیے بہترین انتخاب کیوں ہیں؟
- افغانستان سے تربیت لینے والا خارجی حنیف عرف شینا گرفتار
- کرپشن پورے ملک میں ہو رہی ہے، شافع حسین
- شفقت امانت علی موذی مرض سے صحتیاب، موسیقی میں واپسی کا اعلان
- افغانستان سے تربیت لینے والا خارجی حنیف عرف شینا گرفتار
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔