امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین خودمختاری کو دی جانے والی دھمکی کے خلاف کینیڈا کے کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
مانٹریال میں سیکڑوں افراد ماؤنٹ رائل پارک میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اکٹھے ہوئے جن پر “ہینڈز آف” اور “کینیڈا پہلے ہی عظیم ہے” جیسے نعرے درج تھے۔صوبہ نووا سکوشیا کے صدرمقام ہیلی فیکس میں سیکڑوں افراد نے بارش کے باوجو د ریلی نکالی۔ کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا کے پریمئر ویب کینیو نے کہا کہ حکومت کی اس ریلی کے انعقاد کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کینیڈا کبھی بھی امریکی ریاست نہیں بنے گا۔
ایک دن قبل امریکی علاقوں میں 1،000 سے زیادہ “ہینڈز آف “احتجاج دیکھے گئے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا عوامی احتجاج رہا ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کے حقوق میں کٹوتی، طبی انشورنس کے نظام کو کمزور کرنے اور افراط زر میں اضافہ کی وجہ سے بہت سے لوگ پریشان اور غیر مطمئن ہیں۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی اور تمام 50 ریاستوں میں تقریباً 1300 مظاہرے ہوئے جن میں سیکڑوں سماجی گروہوں نے شرکت کی۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔