بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے ووہان میونسپل حکومت کے ساتھ مل کر چینی اور غیر ملکی میڈیا کی 2025 کی مشترکہ انٹرویو سرگرمی کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس میں چین میں ویتنام اور نیپال کے سفراء اور انڈونیشیا کے سفارت خانے کے نائب سربراہ سمیت پانچ ممالک کے سفارت کاروں ، نیز ویتنام، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، لاؤس، ترکیہ اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے 20 رپورٹرز نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں سی جی ٹی این کے ایگزیکٹو ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور سینٹر فار ایشیا اینڈ افریقہ کے ڈائریکٹر آن شیاؤیو نے بتایا کہ 2025 میں “واک ان چائنا” کی پہلی سرگرمی “ووہان کی دریافت ” سے شروع ہوگی، اور ویتنام ٹی وی، ویتنام نیوز ایجنسی، ہنوئی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ، انڈونیشین نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل ریڈیو، ترک نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور تھائی نیشنل ٹیلی ویژن پر مشتمل پانچ ممالک کی مین اسٹریم میڈیا ٹیمیں اس سرگرمی میں شریک ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی چائنا میڈیا گروپ نے چین کے 11 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور میونسپلٹیز میں “واک ان چائنا” کے نام سے ایک مشترکہ انٹرویو سرگرمی کا اہتمام کیا تھا، جس میں 23 ایشیائی اور افریقی ممالک کے 100 سے زائد میڈیا پروفیشنلز، انٹرنیٹ انفلوئنسرز اور فنکاروں کو چین کے شہروں اور دیہاتوں کا دورہ کرنے اور چین کی جدیدیت کی واضح تصویر دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل