رومانیہ کی مستقل انتخابی اتھارٹی (اے ای پی) کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق 19 مئی کی علی الصبح جاری کردہ ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کے مطابق رومانیہ کے آزاد امیدوار، بوخارست کے میئر نکو شور دان نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 1969 ء میں پیدا ہونے والے نکو شور دان رومانیہ کے نامور سرگرم کارکن اور ریاضی دان ہیں۔ انہوں نے 1987 اور 1988 میں بین الاقوامی ریاضیاتی اولمپیڈ میں بہترین اسکور کے ساتھ دو طلائی تمغے جیت رکھے ہیں ۔
مقامی وقت کے مطابق 18 مئی کی شام نو بجے پولینڈ کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا پہلا دور ختم ہوا۔ حکمراں اتحاد کے امیدوار رفاؤ چس کافسکی کو 30.8 فیصد اور لاء اینڈ جسٹس پارٹی کے امیدوار کارول ناووراسکی کو 29.1 فیصدکی حمایت حاصل ہوئی۔ دونوں امیدواروں کے درمیان انتخابات کا دوسرا دور یکم جون کو ہوگا۔
ادھر پرتگال میں 18 مئی کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوا۔سروے کے مطابق موجودہ وزیر اعظم لوئس مونتو نیگرو کی قیادت میں ڈیموکریٹ الائنس سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی لیکن پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت کے لیے درکار 116 نشستوں کے بغیر علیحدہ جماعت کے طور پر حکومت تشکیل نہیں دے سکے گی۔یاد رہے کہ رواں سال 13 مارچ کو پرتگال کے صدر مینوئل ڈی سوسا نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور 18 مئی کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ پرتگال میں چار سال سے بھی کم عرصے میں یہ تیسرا موقع ہے جب قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post