بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارت کے صدر دروپدی مُرمو اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی نریندر مودی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
اسی روز چینی صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھِیانگ نے بالترتیب برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کئر اسٹارمر کو بھی انڈین ایئر لائن کے حادثے میں برطانوی شہریوں کی ہلاکتوں پر تعزیتی پیغامات بھیجے ۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔