بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ پاکستان تعلقات، چین پاک تعلقات اور پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات، پاکستان اور امریکہ کا آپسی معاملہ ہے ۔ چین پاکستان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں جو ایک مضبوط دوست اور سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں چین پاک تعلقات کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے اور یہ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاک بھارت تعلقات کے بارے میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان چین کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں اور چین دونوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ۔
Trending
- بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات
- چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
- لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی
- پی ایچ ایف ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی 11ویں پوزیشن پر مطمئن
- محکمہ صحت سندھ کا افسران و ملازمین کے لیے چھٹیوں کے نظام کو آن لائن کرنے کا فیصلہ
- صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 50 بسیں خرید لیں
- لارڈز ٹیسٹ، تیسرا دن، انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 177 رنز بنالیے
- نجی ہسپتال میں زچہ بچہ کیس کا ڈراپ سین، خاتون نے بے اولاد ہونے کے طعنے کے خوف سے خود کو حاملہ ظاہر کیا
- اسلام آباد، گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بڑا ریلیف اے ٹی سی نے ضمانت منظور کرلی