by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسلم لیگ (ق) کا ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں مزید بڑھانے کا اعلان

0

اسلام آباد(اپنا وطن ) پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر اور سیکرٹری اطلاعات انجینئر مطیع اللہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین کے وژن کے مطابق ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے رہی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسلم لیگ (ق) کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پارٹی بلوچستان میں اپنی سیاسی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کے قائد کے مطابق بلوچستان کے معدنی وسائل پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں اور یہ وسائل بلوچستان کو دیگر علاقوں سے سبقت دلاتے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سردار رضوان صادق خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی خدمت اور قومی ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں اور اسلام آباد کیپٹل میں عوامی نمائندگی کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گی

رضوان صادق خان کی سربراہی میں مسلم اسلام آباد کے رہنماؤں کی مسز فرخ خان سے اہم ملاقات، پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی رابطوں پر غور

Leave A Reply

Your email address will not be published.