سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں ہونے والے ’سلطان آف جوہر کپ‘ کے لیے پاکستان جونیئر انڈر-21 ہاکی ٹیم کے اسکوڈ کا اعلان کر دیا۔
ٹیم منیجر ایاز محمود اور ہیڈ کوچ سمیر حسین ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کی قیادت محمد عماد کریں گے۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں احسن محمود، احتشام خان، ڈیفینڈرز عبداللّٰہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللّٰہ، علی حمزہ، عثمان غنی، مڈ فیلڈرز محمد شہیر، سیف اللّٰہ، محمد عماد (کپتان)، حمزہ فیاض، یحییٰ نجیب، فارورڈز رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عديل افضل اور عثمان یوسف شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان میں اسسٹنٹ کوچ اظفر یعقوب، فزیو تھراپسٹ عادل اختر، ویڈیو اینالسٹ عمران خان شامل ہیں۔
PNP
Comments are closed.