by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان

پیرس: فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ کیا گيا ہے جس کے نتیجے میں ان مارکیٹوں کے فریجز کا ٹمپریچر فریزر سے ہیٹر ہوگيا اور ان ميں موجود فروزن اور تازہ خوراک خراب ہوگئی۔

برطانوی میڈيا کے مطابق اس سائبر حملے سے فرانسیسی سپر مارکیٹوں کو ملین ڈالرز کانقصان ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے اس سافٹ ویئر کا کنٹرول حاصل کیا جو ریفریجریشن یونٹس کا درجہ حرارت ریگولیٹ کرتا تھا اور اسے فریزر سے پچاس ڈگری میں تبدیل کردیا۔

اس حملے میں سپر مارکیٹس کی سو سے زیادہ چینس کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

PNP

Comments are closed.