سمندر پار پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، وزیراعظم نے سالک حسین کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کو آف لوڈ کرنے کے معاملہ پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے پروٹیکٹوریٹ کی تجدید میں مسائل کا جائزہ لے گی، کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت اوورسیز اور سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز کو شامل کیا گیا، سیکرٹری آئی ٹیز ، چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔14 رکنی کمیٹی 3 ہفتوں میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، کمیٹی پروٹیکٹوریٹ سٹیمپ کے آن لائن اجرا اور تجدید سے متعلق سفارشات دے گی۔
اس حوالے سےغلام مصطفیٰ ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ و فوکل پرسن وزارت اوورسز پاکستانیز کا اہم بیان سامنے آیا ہے ۔
مصطفیٰ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی تین ہفتوں میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین اووسیز پاکستانیوں کے مفادات کے محافظ ہیں۔جنکی کوششوں سے یورپ،عرب ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں پر روزگار کے دروازے کھلےقطر،کویت،سعودی عرب سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا،اٹلی ،بیلا روس سے معاہدے بھی سالک حسین کے کارنامے ہیں ۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے ۔
پروٹیکٹرز کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کرنا زیادتی ہےاس سے عام آدمی اور مزدوروں کو بے تہاشا مالی نقصان ہوا۔
انہوں نے یہ اقدام انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے تھاانسانی سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹر ویزا رکھنے والے افراد ائیرپورٹس سے آف لوڈ نہیں ہونگے،چوہدری سالک حسین کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔