by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سی ڈی اے انتظامیہ تجاوزات کے نام پر جاری آپریشن بند کرے، چوہدری جہانگیر کا احتجاجی ریلی سے خطاب

0

 

اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن )سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے نام پر جاری آپریشن کے خلاف اسلام آباد کے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور ناانصافی کے خلاف جاری احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر نے کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کی قیادت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ماڈل ویلج نورپور شاہاں، بری امام، مالپور، سیدپور، موچی، دوہیڑ اور دیگر سیکٹرز F-11، F-13، E-13، D-13، C-15، H-16 کے متاثرین کے مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں۔

چوہدری جہانگیر نے کہا کہ سی ڈی اے میں بیٹھی کالی بھیڑیں اور کرپٹ مافیا چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کل بن رہا ہے مگر یہاں کے بیشتر سیکٹرز اور علاقے قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کے موجود ہیں۔
انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ سازشی عناصر کی باتوں میں نہ آئیں اور متاثرین کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.