بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی کمیشن کی جانب سے غیر ملکی سبسڈی کے ضابطے کے تحت چینی ونڈ پاور کمپنیوں کے خلاف جامع تحقیقات کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں کے خلاف حالیہ تحقیقات واضح طور پر ہدفی اور امتیازی نوعیت کی حامل ہیں اور چین اس پر شدید عدم اطمیان کا اظہار کرتا ہے۔ یورپی کمیشن کی تحقیقات نے “غیر ملکی سبسڈیز” کے تصور کو حد سے زیادہ وسیع کیا ہے،اس میں شواہد کی کمی اور شفافیت کا فقدان ہے، اور یہ “منصفانہ مسابقت” کی آڑ میں تحفظ پسندی کی ایک عام مثال ہے۔ ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے اور چین-یورپی یونین تعاون کے لیے منصفانہ، عادلانہ اور قابلِ پیش گوئی مارکیٹ ماحول فراہم کرے۔ چین اس کے بعد ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے گا اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے پختہ تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی