بیجنگ :نئے چینی قمری سال کے موقع پر، بیجنگ کے وقت کے مطابق 16 فروری کی رات 8 بجے، چائنا میڈیا گروپ 2026 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا پیش کرے گا۔ اس پروگرام کو سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی سمیت 85 زبانوں میں ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے، 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں 3,300 سے زیادہ میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ مل کر، عالمی سطح پر ناظرین کے لیے براہ راست نشر اور رپورٹ کیا جائے گا۔سال 2026 ،چینی قمری کیلنڈر میں گھوڑے سے منسوب سال ہے۔ رواں سال گالا کی تھیم “گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل ” ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے اپنے سفر پر مسلسل جدوجہد کی ترغیب دینا ہے۔دسمبر 2024 میں، اسپرنگ فیسٹیول کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو چینی ثقافت کی عالمی سطح پر مقبولیت ،قبولیت اور اسے سراہے جانے کی علامت بنا ۔ اس وقت دنیا میں ، تقریباً 20 ممالک اور علاقے اسپرنگ فیسٹیول کو ایک سرکاری تعطیل کے طور پر مناتے ہیں اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اسپرنگ فیسٹیول کو مختلف طریقوں سے مناتا ہے۔
Trending
- امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے صدر ٹرمپ کی متنازع ویزا پالیسی پر عمل درآمد روک دیا
- 8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
- بھارتی اخبار نے اپنے ہی ملک کی ہٹ دھرمی، دہرے معیار پر سوال اٹھا دیا
- سندھ حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر فوری پابندی عائد کردی
- مصری صدراور سعودی ولی عہد کی قاہرہ میں ملاقات، باب المندب میں آمدورفت کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
- جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پیٹرول ریلیف پیکیج کو مسترد کردیا
- کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی
- مسجدِ اقصیٰ میں 169 اسرائیلی آبادکار داخل، فلسطینیوں پر پابندیوں میں اضافہ
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ