by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، اداکارہ نے دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کر دی


پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بہن شائستہ عباس کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔

میرا نے اپنی بہن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بیماری کے دوران ان کے سر کے بال جھڑنے کی کیفیت دیکھی جا سکتی ہے۔

Auto Draft

Meera Shares Heartbreaking Update About Sister

شائستہ عباس ماضی میں چند پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، تاہم بعدازاں تعلیم مکمل کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔

میرا کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Meera Shares Heartbreaking Update About Sister

Meera Shares Heartbreaking Update About Sister


PNP

Comments are closed.