by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی ایئرپورٹ پر کینیڈا جانے والی فیملی سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد

کراچی (پی این پی) کسٹمز حکام نے کینیڈا جانے والے میاں بیوی سے 40 ہزار امریکی ڈالر (تقریبا سوا کروڑ روپے)برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا جانے والی فیملی سے بھاری مقدار میں امریکی ڈالر برآمد کر لیے ہیں۔ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ کینیڈین نژاد میاں بیوی دبئی کے راستے کینیڈا روانہ ہو رہے تھے کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔مذکورہ فیملی کرنسی کی ڈکلیئریشن دیے بغیر یہ رقم ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھی، برآمد شدہ ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریبا 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پاکستان کسٹمز نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت غیر ملکی کرنسی کو ضبط کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں اور قومی ریونیو کے تحفظ کے لیے ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.