by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ناظم آباد میں آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں لڑکیاں بہنیں تھیں۔ دونوں لڑکیاں بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر سمیت فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹوٹی سڑک کے باعث دونوں بہنیں موٹر سائیکل سے گرگئی تھیں۔



PNP

Comments are closed.