by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

—تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل نے طویل فاصلے پر ہدف کو انتہائی درستی اور برق رفتاری سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی تجربے کے دوران موقع پر موجود تھی۔

میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میزائل خطرات سے بچنے اور بدلتی صورتِ حال میں مؤثر انداز سے ہدف حاصل کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار میزائل پاکستان کی تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، کامیاب تجربہ آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی سمندری دفاع کو مضبوط اور مؤثر بنانے کیلئے پُرعزم ہے، یہ تجربہ سمندر میں مؤثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے عزم کا مظہر ہے، علاقائی سمندری سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو سراہا ہے۔



PNP

Comments are closed.