by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ندی کنارے ڈمپ کی گئی 20 من چھالیہ و بھارتی گٹکا برآمد

 — فائل فوٹو

کراچی میں موچکو چیک پوسٹ کے قریب ندی کے کنارے ڈمپ کی گئی 20 من سے زائد چھالیہ اور انڈین گٹکا پولیس نے برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چھالیہ اور گٹکا کچے راستے سے اسمگل کرنے کے لیے ندی کنارے ڈمپ کیا گیا تھا۔

برآمد مال کو قبضے میں لے کر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.