شیطان مر گیا،تنوشری دتہ کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا سخت ردعمل
بالی وڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے اپنے والد کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاملے کو بار بار زیر بحث لایا جا رہا ہے، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت سے متعلق اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’شیطان مر گیا۔‘‘ اداکارہ کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور نانا پاٹیکر کے مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں ملہار پاٹیکر نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے جو اس معاملے کو دوبارہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق عدالت میں معاملہ واضح ہو چکا ہے اور مقدمہ ختم ہو گیا ہے۔
ملہار پاٹیکر نے مزید کہا کہ سچ اپنی جگہ قائم رہتا ہے اور وہ ایسے لوگوں کے لیے صرف یہی دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کا بھلا کرے۔
واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2009 میں فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا تھا۔ یہ الزامات ماضی میں بھارتی فلمی صنعت میں ہراسانی سے متعلق ایک بڑی بحث کا حصہ بنے تھے۔
PNP
Comments are closed.