by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیتن یاہو جھوٹے ہیں، ان کے ہاتھ فلسطینی بچوں کے خون سے رنگے ہیں،امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس رو کھنہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کو حاصل مبینہ آزادی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جھوٹ بولتے ہیں اور فلسطینی بچوں کے خون سے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔

رو کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ دو پیغامات میں واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ ہائیڈی لیوائن پر حالیہ حملے کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق حملہ آوروں نے فوٹو جرنلسٹ کو اٹھا کر زمین پر پٹخا اور بعد ازاں انہیں مسلسل ٹھوکریں ماریں۔

امریکی رکن کانگریس نے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایسی امداد بند ہونی چاہیے جو اسرائیلی آبادکاروں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، جبکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بھی روک دی جانی چاہیے۔

رو کھنہ نے جولائی میں پیش آنے والے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نیویارک ٹائمز کے ایک فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ مغربی کنارے کے علاقے خربۃ زنوتہ میں اسرائیلی آبادکاروں نے حراست میں رکھا تھا۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

 

PNP

Comments are closed.