by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (پی این پی)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث قیمتی دھات مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 9,500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج سونے کی قیمت میں مزید 1,400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت بھی پیچھے نہیں رہی، فی تولہ چاندی 110 روپے مہنگی ہو کر 8,514 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر بڑھ کر 4,825 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.