ایس ای سی پی نے نجی کمپنی کے ابتدائی پبلک آفرنگ کی انکوائری شروع کردی
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نجی کمپنی کے ابتدائی پبلک آفرنگ کی انکوائری شروع کردی ہے۔
ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق نجی کمپنی کی آئی پی او کی بک بلڈنگ پہلے ہی روک دی گئی تھی۔ نجی کمپنی کی جانب سے تمام سرمایہ کاروں کو رقوم واپس کی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق نجی کمپنی کے پراسپیکٹس میں مالی تضادات سامنے آئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پراسپیکٹس کمپنی کے آڈٹ شدہ گوشواروں کی معلومات پر تیار کیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.