کراچی ( پی این پی ) این سی سی آئی اے نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو عدالت پیش کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی نے ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خلاف مقدمے میں ’’عوام راج تحریک‘‘ کے سربراہ اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔
این سی سی آئی اے نے اقرار الحسن کو عدالت پیش کردیا، وکیل صفائی نے کہا کہ اقرار الحسن کی گرفتاری میں طریقۂ کار کو نہیں اپنایا گیا، تفتیشی افسر کبھی لاہور گئے نہیں جو گرفتاری کا دعویٰ کر رہے ہیں، راہدری ریمانڈ بھی نہیں لیا گیا ، میں کہتا ہوں 2 منٹ 12 سکینڈ کی یہ ویڈیو مکمل آئینی ہے۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق وکیل صفائی نے کہا کہ اقرار الحسن ایک معروف اینکر ہیں، اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، گورنر راج پر اپنی رائے دینا اور اسے غلط قرار دینا کوئی جرم نہیں.
سماعت کے بعد عدالت نے ریمانڈ دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے’’ عوام راج تحریک ‘‘کے سربراہ اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی، عدالت نےاقرار الحسن کے وکلاء کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔
PNP
Comments are closed.