بائیکرز سبسڈی پروگرام ،پنجاب حکومت نے 6 ارب 60 کروڑ جاری کر دئیے
لاہور (پی این پی) محکمہ خزانہ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے لئے 6ارب 60کروڑ روپے جاری کر دئیے ۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اہل موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ2ہزار روپے پیٹرول سبسڈی دی جائے گی، پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کا طریقہ کار مکمل کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز سبسڈی کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔بائیکرز سبسڈی کیلئے مجموعی طور پر 24ارب روپے کے فنڈز کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے فیز ون کے فنڈز جاری کر دئیے، پنجاب حکومت نے ایک کروڑ 25لاکھ بائیکرز کو سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے۔
PNP
Comments are closed.