فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تجارتی تنظیموں کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔
اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے اور چھوٹے دکانداروں کیلئے ایف بی آر کی خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی آج 15 اکتوبر کو آخری تاریخ تھی، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30 ستمبر کو 15روز کےلیے توسیع کی تھی۔
کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی گئی تھی کہ گوشوارہ فارم ستمبر کے آغاز میں نوٹیفائی کروایا گیا تھا۔
ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، گزشتہ برس اس مدت میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زائد تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے جبکہ چھوٹے دکانداروں کی اسکیم کے تحت 1473 تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق 137 نئے اور 1336 موجودہ تاجروں نے اسکیم کے تحت گوشوارے جمع کرائے جبکہ 2875 دکانداروں نے ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کروائی۔
PNP
Comments are closed.